ہم فسطائیت کے اسی دور کی جانب لوٹ رہے ہیں، پاکستان گزشتہ 10 ماہ سےجسکے چُنگل میں ہے۔”نامعلوم افراد“ (چادرو چار دیواری کی 117

عمران خان کی 2 ہفتے کیلئے ضمانت منظور

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے عمران خان کی2 ہفتے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی.

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاںگل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن امتیاز رفعت پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی.

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ضمانت قبل ازگرفتاری اور حفاظتی ضمانت کی درخواست ہے،درخواس9 مئی کو دائر کررہے تھے کہ عمران خان کو گرفتار کرلیاگیا،نیب انکوائری تفتیش میں بدلنے سے متعلق معلومات فراہم کرے،درخواست میں انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے.

خواجہ حارث نے کہاکہ وارنٹ گرفتاری تب جاری ہوں گے جب بار بار بلانے کے باوجود ملزم پیش نہ ہو، جس طرح کا ماحول بنایاگیا اس سے تاثر ملا کہ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں،نیب قانون کے مطابق نیب انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کا پابند ہے ، انویسٹی گیشن شروع ہوتے ہی گرفتاری کی کوشش کی گئی ۔

عدالتی استفسارپرخواجہ حارث نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں انکوائری رپورٹ فراہم نہیں کی گئی ، عمران خان کو گرفتار کرکے لے جایاگیاتو وہاں انکوائری رپورٹ دکھائی گئی ۔

خواجہ حارث نے کہاکہ نیب کے مطابق 28 اپریل کو انکوائری کو تفتیش میں بلایاگیا،2 مارچ کو انکوائری کے دوران ہمیں ایک نوٹس ملا جس کاجواب دیا،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ نوٹس واضح ہونا چاہئے ،خواجہ حارث نے کہاکہ اس کیس میں ہمیں کوئی سوالنامہ نہیں دیاگیا،ہم نیب آفس نہیں گئے، جواب بھجوایاتھا،ہمارے جواب میں نیب نے کوئی دوسرا نوٹس نہیں دیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے عمران خان کی2 ہفتے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیرجدون نے کہاکہ جب آرٹیکل 245 کا نفاذ ہو تو ہائیکورٹ اس طرح کے کیسز نہیں سن سکتی،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ پھر جب تک یہ آرٹیکل نافذ ہے ہم انہیں ضمانت دے دیتے ہیں،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہاں مارشل لا لگ گیاہے؟اپنے اگلے نکتے پر آئیں،خواجہ حارث نے کہاکہ نیب اس وقت جانبدار ہے،جہانگیرجدون نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیاگیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیئے،ملک میں پرتشدد واقعات کے بعد فوج کو طلب کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں