Imran Khan and our system columnist anchor person Kamran Malik 129

عمران خان اور ہمارا نظام کالم نگار اینکر پرسن کامران ملک

عمران خان اور ہمارا نظام کالم نگار اینکر پرسن کامران ملک

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کو پورا ایک سال ہو گیا ہے اس ایک سال میں پاکستان نے جو حالات دیکھے وہ کسی سے بھی ڈھکے چپے نہیں ہیں آج پاکستان کو اس دوراہے پر کھڑا کر دیا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی بھی نہیں تھا ایک طرف عمران خان اکیلا اس نظام سے ٹکر لے رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان کا وہ سارا غلیظ نظام جس کو عمران خان نے مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے عمران خان کے اوپر 207 مقدمات ہونے کے باوجود بھی یہ لوگ بری طرح ناکام ہوئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے ایک طرف عوام کھڑی ہے اور دوسری طرف پاکستان کا وہ نظام جو 75 سال سے حقیقی معنوں میں پاکستان کے اوپر قبضہ کر کے بیٹھا ہوا تھا اب یہ لڑائی حقیقی معنوں میں پاکستان کی آزادی کی اصل لڑائی ہے عمران خان نے اس ایک سال میں پاکستانی قوم کے اندر وہ شعور پیدا کر دیا ہے جو اس سے پہلے پاکستانی قوم میں کبھی بھی دیکھنے کو نہیں ملا دو خاندانوں نے پاکستان کو غلام بنایا ہوا تھا عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کےعمران خان نے پاکستانی قوم کو ان دونوں خاندانوں کی نسل در نسل غلامی سے آزاد کرالیا ہے اب یہ قوم ایک آزاد قوم بننے جارہی ہے اور الیکشن نہ کروانے کی اصل وجہ یہی ہے عمران خان اس ٹائم اپنی مقبولیت کی انتہا پر ہے عمران خان نے جو ایک سال اس بوسیدہ نظام کے خلاف مقابلہ کیا اس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی پاکستان کی تاریخ ہمیشہ عمران خان کو یاد رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں