Important meeting of Mian Muhammad Tariq Junaid 101

پاک سعودی فرینڈز شپ میڈیا شپ ورک فورم سعودی عرب کے “”مینجنگ ڈائریکٹر میاں محمد طارق جنید کی اعجاز احمد طاہر اعوان سے اہم ملاقات، اس ملاقات کے موقع پر ولید اعجاز اعوان بھی موجود تھے

ریاض/بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کہنہ مشق صحافی، کالم نویس اور تجزیہ کار، اور پی این پی “PNP” کے بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان کی دوبارہ ریاض آمد پر گزشتہ شب “”پاک سعودی فرینڈز شپ میڈیا نیاٹ ورک فورم سعودی عرب”” کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں محمد طارق جنید ملاقات کے لئے تشریف لائے، اس موقع پر ان کے صاحبزادے ولید اعجاز اعوان بھی موجود تھے، میاں طارق جنید نے اعجاز اعوان کو سعودی عرب آنے پر خوش آمفید کہا، اور اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، اس موقع پر ملک کی تازہ ترین اور موجودہ صورتحال کے مختلف موضوعات بھی زیر بحث آئے، اور ریاض میں شعبہ صحافت سے منسلک مختلف گروپس کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ مختلف گروپس کی صحافتی خدمات کو یکجا کر کے پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ اور یکجا کیا جائے، اور آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر گروپ بندی کے دائرہ کار سے باہر نکل کر پورے ریاض اور سعودی عرب میں یکجہتی اور اکلوتی رشتوں کو مزید یکجا کرنے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کر کے آپس کے اختلافات کو یکسر ختم کیا جائے، کیونکہ تمام صحافیوں کا مشترکہ مقصد بھی شعبہ صحافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک “پاک سعودی” اور اس کے قوانین کا احترام اور صحافت کی مثبت سوچ اور تصویر کو اجاگر کیا جائے، میاں محمد طارق جنید نے اعجاز طاہر اعوان کو رہتے ہوئے ایم ذمہ داری بھی سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ان کے طویل صحافتی تجربہ کو بروئے کا لاتے ہوئے بھرپور طریقے سے صحافت کو معیاری اور مثبت روش سے بھی ہمکنار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جا سکے، توقع ہے کہ عنقریب مینجنگ ڈائریکٹر میاں محمد طارق جنید کی قیادت میں ریاض کے سینئر صحافی نئے سفیر پاکستان برائے سعودی عرب عزت ماب احمد فاروق سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات بھی کریں گئے، اور صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز بھی دیں گئے، تاکہ پا سعودی تعلقات کو مزید فروغ سے ہم آہنگ کیا جا سکے، یہ ملاقات تقریبا” دو گھنٹوں سے زائد وقت پر محیط رہی، انشاء اللہ جلد پھر دوسری ملاقات بھی۔متوقع ہے، آخر میں اعجاز احمد طاہر اعوان اور ولید اعجاز اعوان نے اپنی طرف سے میاں محمد طارق جنید کی آمد پر انکا شکریہ بھی ادا کیا، اور اس ملاقات کو تاریخی اور یادگار قرار دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں