"تخیل ادبی فورم ریاض" کے زیر اہتمام افطار ڈنر" کا خصوصی اہتمام 172

سعودی عرب ریاض کی معروف ادبی تنظیم تخیل ادبی فورم نے مشاعرے کا انعقاد کیا

خصوصی رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان ریاض سعودی عرب
ریاض کی فعال اور شعر و ادب کے فروغ اور اردو زبان کی ترقی و ترویج کی طرف گامزن ایک درخشندہ اور روشن نام “تخیل ادبی فورم ریاض” کے زیر اہتمام بروز ہفتہ یکم اپریل کو “خیام ریسٹورنٹ” میں ایک یادگار ادبی نشست “محفل مزاح ،،،، کراہ شعر و سخن” کی یادگار تقریب اور “افطار ڈنر ” کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں ریاض کی ممتاز شخصیات اور شعبہ صحافت سے منسلک نمائندگان نے بھر پور شرکت کی، جس میں سرفہرست “PNP” نیوز چینل کے حافظ عرفان کھٹانہ، زبیر خان بلوچ، اور حاجی محمد ناصر قادری کے علاوہ عابد شمعون چاند، “BCP” کے سینئر ممبر ولید اعجاز اعوان نے بھی بھرپور نمائندگی اور شمولیت کی، پروگرام کی نظامت کے فرائض منصب “تخیل ادبی فورم ” کے سیکرٹری راشد محمود نے اپنے منفرد انداز میں پیش کئے، اس
“شعر و سخن” کے مہمان خصوصی کینیڈا سے سعودی عرب آئے ہوئے ممتاز مزاحیہ شاعر اور ادیب، اور “PTV” کے ہفتہ وار مزاحیہ پروگرام “ففٹی ففٹی” کی ڈرامہ ٹیم کے رائیٹر ٹیم کے سینئر ممبر “مرزا یاسین بیگ تھے، جو طویل عرصہ تک سعودی عرب کے شہر دمام میں بھی رہ چکے ہیں، اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، ہدیہ نعت رسول کے حضور عقیدت کے پھول ممتاز نعت خوان عابد شمعون چاند نے نچھاور کئے، ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب کی ترویج و ترقی کے لئے ایسی محافل کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جائے، اور شعر و ادب سے وابستہ شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ماہ ایسی محفلوں کا انتظام ہونا چاہئے، یہ ادباء بیرون ملک اور وطن سے دور رہ کر بھی اردو زبان اور اس کے روشن اور تابناک مستقبل ، ترویج کے لئے شب و روز کوشاں ہیں، اور اردو ادب کے حوالے سے ہمارا قیمتی اثاثہ کا درجہ بھی رکھتے ہیں، اور نئی نسل کی اردو ادب کے حوالے سے ادبی تربیت کے امور بھی سرانجام دے رہے ہیں، ریاض کی اس یادگار ادبی نشست میں ریاض کے شعراء کرام نے اپنے اپنے منفرد انداز میں محفل کو ادبی زعفران کی لذت سے بھی محصور کیا، اس طرح یہ یادگار اور سنہری یادوں سے مزین “تخیل ادبی فورم” کی نشست رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی، اس یادگار تقریب کے روح رواں محترم راشد محمود اور ان کی انتظامی اور دست تعاون کی ٹیم کامیاب پروگرام کے انعقاد ہر مبارک باد کی بھی مستحق ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں