Imagination Literary Forum, a well-known literary organization 154

سعودی عرب ریاض کی معروف ادبی تنظیم تخیل ادبی فورم نے معروف شاعر امجد اسلام امجد اور ضیا محی الدین کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس نشست کا اہتمام کیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تقریب کی صدارت سعودی عرب کی معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسر عظمت بھٹہ نے کی نظامت کے فرائض تخیل ادبی فورم کے جنرل سیکرٹری راشد محمود نے انجام دییے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل پروفیسر عظمت بھٹہ کا کہنا تھا امجد اسلام امجد ادب اور علم کی وہ شخصیت تھے جن کی روشنی سے علم و ادب کو پوری دنیا میں فروغ ملا ان کے اس دنیا سے جانے سے جو ایک خلا پیدا ہوا وہ کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ دے دیگر مقررین میں منصور محبوب چوہدری منظر ہمدانی اور صابر امانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضیا محی الدین اور امجد اسلام امجد کے جانے سے علم و ادب کا ایک باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے یہ دونوں شخصیات ہم سب کا سرمایہ تھے جنہوں نے علم و ادب کی روشنی گھر گھر میں پھیلائی تقریب میں دونوں شخصیات کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کروائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں