columnist and political analyst Ejaz Ahmed Tahir Awan 50

دنیا بھر میں اس وقت 58 کروڑ 50 لاکھ لوگ “”اردو زبان”” بولتے اور سمجھتے ہیں (کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان)

دنیا بھر میں اس وقت 58 کروڑ 50 لاکھ لوگ “”اردو زبان”” بولتے اور سمجھتے ہیں

کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان

اردو زبان کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے اندر اس بات کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 58 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد اردو زبان بولتے اور سمجھتے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا کے اندر 12 زبانیں ایسی ہیں کہ جنھیں دو تھائی آبادی بولتی اور سمجھتی ہے۔ ان میں 5 ایشیائی زبانیں ہیں جن میں چینی زبان سرفہرست ہے جسے ایک ارب 39 کروڑ لوگ بولتے اور سمجھتے ہیں۔ ان کے مقابلے میں اردو اور ہندی زبان 58 کروڑ 50 لاکھ سے زائد لوگ بولتے اور سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر میں بولی اور سمجھی جانے والی زبانوں میں سے اردو ہندی دنیا کی دوسری بڑی زبان بن چکی ہے۔ جبکہ اول نمبر پر زبان چینی ہے۔ اور انگریزی زبان کا نمبر تیسرا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے اندر مزید انکشاف یہ بھی کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ یعنی 2301 زبانیں براعظم ایشیا میں بولی جاتی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر براعظم افریقہ ہے جہاں 2138 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ جبکہ ہسپانوی زبان بولنے والوں کی تعداد بھی 30 کروڑ 70 لاکھ کے لگ بھگ ہے، انگریزی زبان 52 کروڑ 70 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ عربی زبان دنیا کے 60 ممالک کے اندر بولی اور سمجھی جاتی ہے، اس وقت دنیا کے ڈیڈھ ارب سے زائد لوگ انگریزی زبان سیکھ رہے ہیں۔ ان کے مقابلے میں فرنچ سیکھنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 20 لاکھ، چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد تین کروڑ ، ہسپانوی سیکھنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 45 لاخھ، جرمن سیکھنے والوں کی تعداد بھی ایک کروڑ 45 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ جبکہ اطالوی زبان صرف 80 لاکھ اور چینی زبان صرف 30 لاکھ لوگ سیکھ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں