Ijaz Ahmed Tahir Awan 238

ایک دن “PNP” کے ساتھ۔۔ خصوصی سروے رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

ایک دن “PNP” کے ساتھ۔۔
خصوصی سروے رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

“پی این پی PNP” کی شجر کاری کا پودا لگے ہوئے تقریبا” دو سال کا سلسلہ ہونے لگا ہے، اس مختصر وقت کے دوران “PNP” کی تجربہ کار اور محنتی صحافتی ٹیم نے آس کی کامیابی اور محنت کے لئے شب و روز محنت کی ہے، اور شجر کا یہ ننھا سا پودا آج ایک تنور شجر کی مانند پودے کا روپ دھار چکا ہے، اور اپنی کامیابیوں کے تسلسل کی طرف رواں دواں ہے، “پی این پی PNP” کے قارئین کی مثبت، مستفید تجاویز، مشوروں، پر مبنی خصوصی سروے “ایک دن “PNP” کے ساتھ” کے لئے مختلف شعبوں سے منسلک شخصیات کو شامل سروے کیا ہے، خصوصا” قارئین کی تجاویز کو اہمیت دے کر شامل کیا جا رہا جن کیے مفید مشوروں اور تجاویز کی روشنی میں “PNP” کو مزید ترقی کے راستے پر گامزن کیا جا سکے، یہ پہلی کوشش “ایک دن PNP کے ساتھ” کی کوشش کا یہ “”پہلا قدم”” ہے ہمیں قوی امید واثق ہے کہ ہم اپنے مقصد اور پوری ٹیم کی انتھک محنت اور شبانہ روز کوششوں سے ضرور کچھ حاصل کرنے اور اپنے مقاصد میں ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوں گئے، آپکی اس “ایک دن “PNP” کے ساتھ ” سروے کے بارے آپ سب کی مفید اور مثبت تجاویز اور ہماری کوشش کا بھی انتظار رہے گا،

●●● راحت اللہ خان
پی این پی PNP” کی خبروں اور صحافتی معیار کو گزشتہ 6 ماہ سے زائد میں بھی مسلسل واچ کر رہا ہوں، اور صحافت کے معیار کو بھی ہر زاویہ سے دیکھ رہا ہوں، میں اس کی صحافتی کارکردگی اور معیار سے بہت حد تک مطمئن ہوں، پوری صحافتی ٹیم محنتی اور تجربہ کار ہے، اس کے لئے مشورہ ہے کہ ہر ماہ دنیا کی کسی یادگار اور تاریخی مسجد یا پھر عالمی شہرت کے حامل دینی مدرسہ کا تعارف بھی شامل اشاعت کیا جائے، اس کی مزید کامیابیوں کے لئے میری دعائیں آپ کی پوری صحافتی ٹیم کے ساتھ ہیں،

●● ولید اعجاز اعوان
میرے والد گرامی اور ایک تجربہ کار سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں مجھے ان کی صحافتی ٹیم کا حصہ بننے پر بطور بیٹا فخر بھی ہے، میری ایک رائے اور تجویز بھی ہے کہ بیرونی ممالک میں سلسلہ روزگار اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیمی مسائل کو بھی خبروں میں اہمیت دے کر شامل کیا جائے، اس وقت صرف سعودی عرب کے اندر مخلتف شہروں میں 35000 ہزار سے زائد بچے بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں، ان بچوں کی تعلیمی مشکلات کے بارے بھی “PNP” نیوز چینل کے ذمہ داران اپنی توجہ ضرور دیں، میری دعا ہے اللہ پاک آپکو ہر قدم پر ایک نئی خوشی اور کامیابی سے ہمکنار کرے(امین ثم امین)

●● سید مسرت خلیل
پی این پی “PNP” کی صحافتی ٹیم اپنے پختہ اور مصمم ارادوں کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے، اور آنے والا وقت آپ سب کی کامیابی اور کامرانی کا ہو گا، میری تجویز ہے کہ “PNP” کی تمام خبروں کو زیادہ سے زیادہ قارئین تک پہنچانے کے لئے اس کے لنک اور کاپی کو اوپن رکھا جائے تاکہ اس کی تمام خبریں عام قاری تک بھی باآسانی پہنچ جائیں، “PNP” کی خبروں کو اوپن کرنے کا قارئین کو سامنا ہے، “PNP” کے صحافتی معیار دے 100% مطمئن ہوں، بس آپ ادھر ضرور توجہ دیں، آپ کے لئے اور آپکی پوری صحافتی ٹیم اور ادارہ کے لئے شب و روز آپکی کامیابی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں،

●● مولانا غلام مرتضی عطاری
نے اپنے ابتداء میں “پی این پی PNP” کے ادارہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، کہ جامع مسجد انور عطار گلستان جوہر کے دینی مدرسہ کا تعارف شامل اشاعت کیا، جس سے اس ادارہ کی انتظامیہ اور زیور تعلیم سے آراستہ والدین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، ہر جمعہ کے دورا خصوصی جمعہ خطبہ کو باقاعدگی کے ساتھ “PNP” کی اشاعت کا حصہ بنایا جاتا ہے، جس کے لئے میری درخواست بھی ہے کہ ادارہ میں دینی تعلیم سے وابستہ بچوں کی سرگرمیوں کی خبروں کو مزید اولیت دے کر شامل کیا جائے، آپ کے “PNP” نیوز چینل کی بر وقت صحافتی سرگرمیوں سے مسل آگاہی بھی اور ملکی حالات سے بھی خبروں کا بھی پتا چلتا ہے، آپکی کامیابی کے لئے ہم سب دعاگو ہیں،

●● بابر ریاض اعوان
نے خصوصی طور پر ڈسکہ کی خبروں کو اور ڈسکہ شہر کے بنیادی مسائل اور عوامی مشکلات اور مسائل کے ازالہ کے لئے بر وقت ڈسکہ کی خبروں کو شامل اشاعت کر کے ” PNP” کی صحافتی ٹیم اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں، ڈسکہ کے اندر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور بدبو اور اس سے پھیلنے والے تعفن کے بارے مزید خبروں کو اہمیت دے کر شامل اشاعت بنایا جائے، ادارہ “PNP” حقیقت میں یہ ایک عوامی نیوز چینل کے سارے فرائض کو بہت ہی احسن طریقہ سے پورے کر رہا ہے، اس کی مزید ترقی کے لئے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے اندر “PNP” کے نمائندگان کو تعینات کیا جائے، تاکہ ہر علاقہ اور شہر کی بر وقت خبر عام قاری ٹیک بلا تاخیر پہنچ جائے،

●● مولانا محمد عارف
نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پہلے “PNP” کے ادارہ کی کامیابی کی خصوصی دعا کی، جو خود بھی ایک طویل عرصہ سے “جامع مسجد انوار عطار کے ساتھ بطور نائب معلم خطیب کے فرائض سر انجام دے رہیں، ان کا کہنا ہے کہ “PNP” مسلسل ہمارے ادارہ اور مسجد کی کوریج دے رہا ہے، اور ہر خبر “PNP” کی خبروں کے ذریعے ہم تک بر وقت پہنچ جاتی ہے، ہمارے لئے بر وقت خبروں کی فراہمی سے ہماری مسجد کی انتظامیہ بھی خوش ہے،

●● خرم شہزاد اعوان
نے سب سے پہلے “PNP” نیوز چینل کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی، اور سیالکوٹ اور ڈسکہ شہر اور اردگرد کے دیہات کی خبریں باقاعدہ اور بر وقت پڑھنے کو مل رہی ہیں، ڈسکہ شہر کے مسائل کی طرف اور درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے مزید تعاون کی ضرورت ہے، خبروں کو عام۔لوگوں تک پہنچنے کے لئے ڈسکہ شہر کے اندر بھی “PNP” کا نمائندہ مقرر کیا جائے، اور ڈسکہ میں زیر تعلیم بچوں کو درپیش مسائل کے حل کی طرف بھی کوئی خصوصی توجہ دیتے ہوئے سروے شائع اور شامل کیا جائے،

●● انجینئر نوید الرحمن
نے کہا کہ سعودی عرب کی ادبی سماجی سیاسی اور دیگر سرگرمیوں کی کوریج بھرپور طریقہ سے پڑھنے کے کئے مل رہی ہے، خاص طور آپ کے نیورو چیف کراچ/سعودی عرب ریاض اعجازالحق احمد طاہر اعوان کی صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں، ان کے وسیع صحافتی تجربہ پر ا کی گرانقدر خدمات پر انہی خراج تحسین پیش کیا جاتا یے، اس موقعہ پر “”PNP”” کی پوری صحافتی ٹیم کی کارکردگی بھی قابل ستائش ہے،اور آپکی پوری صحافتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، سعودی عرب کی کوریج کو مزید شہروں تک بڑھایا جائے تاکہ پورے سعودی عرب کی نمائندگی کو پورے احسن طریقہ سے “PNP” نیوز چینل پورا کر سکے، آپکی پوری ٹیم کی خدمات پر مان اور پاکستانی کمیونٹی کو فخر بھی ہے،

●● شعیب ریاض اعوان
نے کہا کہ می سب سے پہلے آپ کے ادارہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ڈسکہ کی ایک فعال فلاحی تنظیم کی سرگرمیوں پر پہلی بار کسی نیوز چینل نے خصوصی رپورٹ شائع کی، جس پر اہل ڈسکہ پوری “PNP” کی ٹیم کے شکر گزار ہیں، شعر ہمیں توقع ہے کہ ،””PNP”” کی طرف دے ہمیں یہ تعاون نصیب ہوتا رہے گا، ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک “PNP” کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرے، اور پوری ٹیم کو صحتمند اور خوش و خرم بھی رکھے،
(امین ثم امین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں