IG Punjab Rao Sardar Ali Khan issues notice of rape during robbery in Nabipur Warkan village of Ferozwala Police 181

تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے نبی پور ورکاں گاؤں میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا معاملہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا دوران ڈکیتی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

رپورٹ : فیروز والہ ،ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے نبی پور ورکاں گاؤں میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا معاملہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا دوران ڈکیتی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر
ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی متاثرہ خاندان کے گھر آمد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نبی پور ورکاں کے محنت کش عدیل مسیح کے گھر رات گیارہ بجے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی لی دوران تلاشی کچھ نہ ملنے پر عدیل مسیح کی بھابھی سے دو ہزار روپے اور اسکی موبائل سم لیکر ڈاکوؤں نے محلے کے دوسرے گھر میں واردات کرنے کی نیت سے عدیل مسیح کی بیوی کو ساتھ لے گئے اور گھر کے باہر لے جاکر اسے درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد عدیل مسیح کی بیوی مسماہ زکیہ کو دوبارہ گھر واپس چھوڑ کر اہل خانہ کو دھمکی دی کہ اگر کسی نے شور مچایا تو دوبارہ پھر آئیں گئے جاتے ہوئے گھر کے باہر والے دروازے کی کنڈی لگا فرار ہوگئے ڈاکوؤں کے جانے کے بعد عدیل مسیح کی بیوی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئئ پولیس نے عدیل مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد عمران نامی ملزم کو حراست میں لے لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ واقعہ کی مکمل تفتیش ہوگی فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے متاثرہ فیملی کو انصاف دلایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں