محنت کش خاتون سے غبارے چھیننے پر آئی جی اسلام آباد کاایکشن ،پولیس اہلکار معطل 153

محنت کش خاتون سے غبارے چھیننے پر آئی جی اسلام آباد کاایکشن ،پولیس اہلکار معطل

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد میں محنت کش خاتون سے غبارے چھیننے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکار کو اسلام آباد میں خاتون سے غبارے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،بعدازاں پولیس کی گاڑی میں غبارے لے جاتے ہوئے دیکھے گئے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر منظرعام پر آئی تو صارفین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر سخت تنقید کی گئی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی کمانے کی خاطر غبارے بیچتی ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ اسلام آباد میں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن سارا امن اور نقصان یہ غبارے پہنچا رہے ہیں۔ عجیب پولیس ہے سمجھ نہیں آتی۔ عورت اتنی مجبور ہو کر غبارے بیچ رہی ہے اور وہ بھی یہ لوگ لے کر گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی ایٹ اسلام آباد میں غبارے بیچنے والی خاتون کے ساتھ ناانصافی پر کارروائی کرتے ہوئے محنت کش خاتون کے غبارے چھیننے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ آئی سی سی پی او کے حکم پر خاتون محنت کش کا چھینا جانے والا سامان واپس کردیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ غریب خاتون کے ساتھ سخت رویے پر آئی سی سی پی نے اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ آئی سی سی پی او نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کسی محنت کش کو تنگ نہ کریں، سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹ پر آئی سی سی پی او نے نوٹس لیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں