آئی جی اسلام آباد کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 82

آئی جی اسلام آباد کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آئی جی اسلام آباد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کیس کی سماعت کی۔ ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریمارکس دئیے کہ آپ اپنے سارے کام چھوڑ کر دوسری بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں،مت بھولیں آپ سب کے کیرئیر پڑے ہیں۔ دونوں افسران نے شوکاز نوٹس کا جواب کرایا جس پر عدالت نے شوکاز نوٹس واپس لے لیے۔ دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی اسلام آباد کہاں ہیں؟۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ آئی جی کی طرف سے جواب آیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں