رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر اور سابق مشیر برائے اوورسیز وزیراعلئ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ ، سابق صدر جدہ ق لیگ حاجی عرفان گوندل تھے ۔ انہوں نے کہا پاکستان اس وقت نازک حالت سے گزر رہا ہے جس میں سب کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کی معشیت کو بہتر کرنے کے لیے ہم اوورسیز کو بھی اپنا بہتر کرادر ادا کرنا ہوگا ۔ اوورسیز نے ہمیشہ ملک پاکستان کی ترقی کے لیے ایک اہم کرادر ادا کیا ہے ۔ ماہ رمضان برکت اور رحمت لے کر آتا ہے ۔ پاکستان بھی ماہ رمضان میں حاصل ہوا تھا ۔ تقریب میں میاں رضوان الحق ، طارق عبدالمجید ، حسین چوہدری ، فہد رفیق کھوکھر ، عدیل ریاض ، حسن بٹ ، خالد چیمہ ، عدیل احمد ودیگر نے شرکت کی ۔ آخر پر ذلفقار گوندل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔