Sialkot is the best hub for sports goods 154

ریاض کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت شکیل احمد کیانی کی جانب سے پاکستان بائیکرز کے اعزاز میں پر وقار افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ (عالم خان مہمند سے،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تفصیلات کے مطابق عشائیہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سعودی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر علی عواد العسیری اور اعزازی مہمان خصوصی بائیکرز گروپ لیڈر مکرم ترین خان تھے اس موقع پر پاکستان صحافیوں نے بھی شرکت کی،سابق سفیر ڈاکٹر علی عواد العسیری نے پاکستانی بائیکرز کی سیاحت اورامن کو فروغ دینے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور امن پسند ملک ہے جس میں بہترین پھلوں کے ساتھ بہترین سیاحتی مقامات ہے ،پاکستان کا شہر سیالکوٹ کھیلوں کی اشیاء کا بہترین مقام ہے بلخصوص سیالکوٹ کا فٹبال دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے،ڈاکٹر علی عواد العسیری نے صحافی، اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان کے لوگ محنتی اور قابل ہیں ،ہم چاہتے ہیں پاکستان آنے والے ہنرمند افراد کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ڈپلومہ بھی حاصل کر کے آنا چاہیے تاکہ وہ یہاں آکر بہترین طریقے سے کام کر سکیں ،اعزازی مہمان خصوصی بائیکرز گروپ لیڈر مکرم ترین خان نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کی طرح ہم اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ ملکر سیاحت کو پروموٹ کریں ،یہاں آکر مختلف شہروں کے بائیکرز گروپ سے ملکر بے پناہ اپنایت ملی ،اس موقع پر ہم نے انکو دعوت دی ہے کہ آپ بھی پاکستان آئیں اور پاکستان کے خوبصورت مقامات کی سیر کریں۔تقریب کے میزبان شکیل احمد کیانی نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پاک سعودی دوستی کو مزید مضبوط کیا جا سکے اس حوالے سے ہم سعودی حکومت اور سعودی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہر خوشی و غمی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں