Iftar Dinner" was organized by Sindh Governor Kamran 292

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طرف سے پاکستانی پروفیشنل ڈاکٹروں کے اعزاز میں “”افطار ڈنر “” کا خصوصی اہتمام

کراچی/بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خصوصی دعوت پر “گریجویٹ فورم” کے انچارج ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ اور ان کی ٹیم جن میں ڈاکٹر محمد انور سابقہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ عباسی شہید ہسپتال کراچی ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی، میڈیکل ڈائریکٹر مپپ “MAP” میڈیکل اینڈ ڈایلائسسز سینٹر کراچی ڈاکٹر نادر خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر عباسی شہید ہسپتال کراچی ڈاکٹر ماجد میڈیکل
سپریڈ ینڈنٹ کارڈیک سینٹر شاہ فیصل کالونی ڈاکٹر اکبر ڈاکٹر ندیم عالم ڈاکٹر عباس زیدی ڈاکٹر ناظر ڈاکٹر مبشر ڈاکٹر پرویز اور انجینئر فراز صدیقی صاحب نے گورنر ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر میں شرکت کی اور گورنر صاحب نے آنے والے تمام مہمانوں کا انکی ٹیبل پر جاکر شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر ڈاکٹر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ طب اور میڈیکل کا شعبہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے لئے انعام کا درجہ رکھتاہے کیونکہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں اپنی پریشانی میں اور آپ کی خدمت اور ہمدردی کے بعد وہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مکمل شفاء یابی حاصل کرنے کے بعد سکھ کا سانس لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیکل کا شعبہ نوبل پروفیشن ہے جس میں دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کی جاتی ہے ۔ آخر میں گورنر سندھ کا۔ران خان ٹیسوری کا شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں