Iftar Dinner" by Muhammad Shahzad Khokhar 159

ممتاز شاعر ادیب، کیلی گرافک، اور بزنس میں محمد شہزاد کھوکھر کی طرف سے فیملی “افطار ڈنر””

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

شہر ریاض کے ممتاز شاعر ادیب، فن مصوری کیلی گرافک، اور بزنس مین محمد شہزاد کھوکھر نے گزشتہ شب ریاض کے “”CHALET VIP”” استراحہ میں ایک شاندار اور پر تکلف “” دعوت افطار ڈنر”” کا خصوصی اہتمام کیا، جس میں ریاض کی مقتدر اور عمائدین کی کثیر تعداد میں شرکت کی، اس کے علاوہ ریاض کے ادبی، شعراء کرام اور سیاسی، اور بزنس کمیونٹی کی خاص خاص شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، جس میں ولید اعجاز اعوان، ملک محمد امین تاجر معروف مسلم لیگی راہنما، ممتاز شاعر سلیم کاوش، اور محمد جاوید (وقار حلویات والے) بھی شامل تھے، یہ یادگار “افطار ڈنر” رات گئے اختتام پذیر ہوا، آخر میں میزبان تقریب محمد شہزاد کھوکھر نے تمام آنے والے معزز مہمانوں کی آمد پر اپنی اور پوری فیملی کی طرف سے شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں