پی ہی پی نے سندھ کے عوام کی خدمت میں عملا" کچھ نہیں کیا.امیر جماعت کراچی حافظ انجینئر نعیم الرحمن 153

ملک کے اندر کرپشن کو ختم کر دیا جائے تو ملک کسی جنت سے کم نہیں ہے.امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن

کراچی/ بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت الیکٹرانک کے نظام کو کنٹرول نہیں کرتا، اگر ہمارے ملک کے اندر کرپشن کو ختم کر دیا جائے تو ملک کسی جنت سے کم نہی ہے، سندھ میں التواء کا شکار مردم شماری کے طریقہ کار کو صاف اور شفاف بنایا جائے، قانون کی بالا دستی کو یقینی بنا کر سندھ کو درپیش مسائل سے پاک کیا جائے، ملک کے اندر مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ہماری جماعت عوام کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کے لئے اپنا بھرپور کلیدی کردار ادا کرتی ہے گئی، انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی “مسائلستان” بن کر کھڑا ہے، اور لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں، عوام کے مسائل اور مشکلات سے بر برسراقتدار حکومت کو کوئی دلچسپی اور ہمدردی نہیں ہے، ملک کو سیاست سے پاک کرنے کا وقت بھی آ گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں