آئی سی سی ورلڈ کپ، بھارت کا ایک مرتبہ پھر آئی سی سی ورلڈ کپ،شکست کی روایت برقرار، پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ہر شعبے میں ناکام کو شکست 182

آئی سی سی ورلڈ کپ، بھارت کا ایک مرتبہ پھر آئی سی سی ورلڈ کپ،شکست کی روایت برقرار، پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ہر شعبے میں ناکام کو شکست

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانیوالا 192 رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر31ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا ۔ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ روہت شرما نے 86 رنز سکور کیے ۔ بھارت کے پہلےآؤٹ ہونیوالے کھلاڑی شبمن گل تھے جو 16 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، آوٹ ہونیوالے دوسرے کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں جو 16 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے، بھارت کے تیسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا انہوں نے 86 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سےشیرس ایئر نے53 رنز جبکہ کےایل راہول نے 19رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے.اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کی پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 191رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے زیادہ 50 رنز بابراعظم نے بنائے جبکہ ان کے بعد دوسرے نمبر پر محمد رضوان نے 48 رنز بنائے ۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج، ہردیک پانڈیااور کلدیپ یادیو نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جدیجہ نےبھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق 41 رنز کے مجموعے پر محمد سراج کی گیند پر 20 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ عبداللہ شفیق کے بعد بابراعظم نے میدان سنبھالا لیکن ان کے ساتھ موجود امام الحق بھی لمبی اننگ کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو پائے، وہ 12 ویں اوور کی تیسری گیند پر ہردیک پانڈیا کی گیند کو کٹ مار کر سکور بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ 73 رنز کے مجموعے پر سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے، امام الحق نے 38 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔14ویں اوور کی دوسری گیند محمد رضوان کے پیڈ پر جا لگی جس پر گراؤنڈ ایمپائر نے باؤلر کی اپیل پر آؤٹ دیدیا لیکن بابراعظم اور محمد رضوان نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا ریویو میں بال نے سٹمپس کو ہٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے ایمپائر کا فیصلہ واپس ہوا اور محمد رضوان کی وکٹ محفوظ رہی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 30 ویں اوور کی چوتھی گیند پر محمد سراج کو بلاک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گیند بیٹ کے اندرونی کنارے سے ٹکراتی ہوئی وکٹ میں جا لگی اور وہ 155 رنز کے مجموعے پر نصف سینچری بنا کر پولین لوٹ گئے۔بابراعظم کے آوٹ ہونے کے بعد رضوان کا ساتھ دینے سعود شکیل گروانڈ میں اتر ے لیکن وہ 33 ویں اوور کی دوسری گیند پر 162 رنز کے مجموعے پر کلدیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔سعود شکیل صرف 6 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو پائے۔

سعود شکیل پولین پنہچے تو افتخار میدان میں آئے ، انہوں نے آتے ہی کلدیپ کو چوکا دے مارا لیکن وہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے، کلدیپ نے لیگ سائیڈ پر گیند پھینکی جسے افتحار احمد نے پیچھے کی جانب کٹ مارنے کی بھر پور کوشش کی لیکن گیند ان کے گلوز کو لگ کر وکٹ میں جالگی اور وہ 166 رنز پر بولڈ ہو کر پولین لوٹ گئے۔بمراہ نے 34 ویں اوور کی آخری گیند پھینکی تو محمد رضوان نے آف پر کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند نے ٹرن لیا جو محمد رضوان کو سمجھ نہ آیا اور وہ 166 کے مجموعے پر 49 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

171 رنز کے مجموعے پر شاداب خان 36 ویں اوور میں بمراہ کی گیند پر 2 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔38ویں اوور کی آخری گیند پر محمد نواز نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن لیگ پر کھڑے بمراہ نے کیچ کر لیا، محمد نواز 4 رنز بنا کر 187 رنز کے مجموعے پر پولین لوٹ گئے۔فاسٹ باولر حسن علی 12 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔

بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے ایشان کشن کو باہر کرتے ہوئے شھبمن گل کو شامل کیا ہے ۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے.بھارتی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، رویندرجدیجا، شردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں