انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے عہدیداران اور ممبران نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو سال نو کی مبارکباد دی 355

دنیا بھر سے ورکنگ جرنلسٹس تیزی کے ساتھ IAPJ کا حصہ بن رہے ہیں. عہدیداران مہوش ظفر

رپورٹ : (مہوش خان : نمائندہ خصوصی جرمنی پاک نیوز پوائنٹ)
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے عہدیداران اور ممبران نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو سال نو کی مبارکباد دی  اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا سال خوشییوں کا باعث بنے، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو اور وطن عزیز کو درپیش چیلنجز دور ہوں اور ہم بحثیت قوم ایک ترقی پسند سوچ کے ساتھ 2022 میں آگے بڑھ سکیں۔
عوام خوشحال ہو اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہو اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو اللہ مزید زور قلم عطا کرے تاکہ وہ صحافتی خدمات کو مزید بہتر انداز کے ساتھ انجام دے سکیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے کے علاوہ تعلقات کو فروغ دیتے رہیں۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاہد چوہان نے کہا ہے کہ سال نو کے آغاز پر ہمیں یہ تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں ملکر آگے بڑھنا ہوگا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کو یقینی بنانا ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافی قابل تحسین ہیں جو دیار غیر میں رہتے ہوئے صحافتی امور کی انجام دہی کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دکھا رہے ہیں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین دور میں پاکستان اور دنیا بھر سے تعلقات میں ایک پل کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں ہم نے اپنی صحافتی زمے داریوں کو اسی انداز کے ساتھ مزید آگے بڑھانا ہے اور مسائل بھی اجاگر کرکے بہتری لانی ہے.
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر خرم شہزاد، چیئرمین وسیم چوہدری، سینئر وائس چیئرپرسن سعدیہ عباسی، وائس چیئرمین عرفان صدیقی، جنرل سیکرٹری مہوش ظفر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی صحافی قابل احترام ہیں کہ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے صحافتی ذمے داریوں کو بخوبی احسن طریقے سے انجام دے ہیں مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور وسائل کو بروکار لاکر بہتری کی جانب بڑھنے کی راہنمائی بھی کرتے ہیں تاہم صحافیوں کو بہت سے مسائل کا ذاتی طور پر بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے اتحاد کو ممکن بنایا جائے اس کے لئے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کوشاں ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہی ہے ہمارا مقصد یہی ہے کہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے حقوق کو اجاگر کیا جائے اور ان کے حصول کے لئے ملکر آواز اٹھائی جائےجس میں ہمیں بڑی کامیابی مل رہی ہے دنیا بھر سے ورکنگ جرنلسٹس ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں.
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے نائب صدور کرن خان،  عرفان احمد فراز، فنانس سیکرٹری وسیم بٹ، جوائنٹ سیکرٹری شاھد گھمن، جمیل سراج، انفارمیشن سیکرٹری ذکاءاللہ محسن، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اویس تاج چوہدری، مطیع اللہ، شاہین جاوید، جاوید عظیمی، رانا فیصل عزیز اور احسان اللہ خان نے بھی سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انشاء اللہ نیا سال پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں