Pakistani journalists around the world are playing a bridging role in strengthening Pakistan's ties with the United Nations. Overseas Pakistani Journalists 317

دنیا بھر میں موجود پاکستانی صحافی پاکستان کا اقوام عالم کے ساتھ تعقات کو مضبوط بنانے میں ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا جنرل کونسل کا آن لائن اجلاس نئے عہدیداران کی تقریریاں

(رپورٹ : مہوش ظفر جرمنی ، پاک نیوز پوائنٹ)

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کی جنرل کونسل کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے کے علاوہ کیمونٹی کی سرگرمیوں کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے جنرل کونسل کے آن لائن اجلاس  میں شریک  صحافیوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافی جہاں سفارتی امور اور کیمونٹی سرگرمیوں کو اجاگر کرتے ہیں وہیں پاکستان کا اقوام عالم کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں بھی ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ،اس لئے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان ان کے کام کو سراہے اور انکی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کے اقدمات کرے تاکہ وہ مزید بہتر انداز کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاہد چوہان اور سینئر نائب صدر خرم شہزاد سمیت دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد دنیا کے تمام خطوں میں موجود صحافیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ ملکر صحافیوں کے حقوق کی آواز کو بلند کر سکیں اور باہمی روابط کے ساتھ آگے بڑھ سکیں جس میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے اور دنیا بھر سے صحافی تنظیمی ڈھانچے کا حصہ بن رہے ہیں اور ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہے گی کہ ہم صحافتی امور کے ذریعے اچھائیوں کو اجاگر کرتے رہیں۔
اجلاس سے تنظیم کے چیرمین وسیم چوہدری، سیکرٹری جنرل مہوش ظفر، نائب صدور کرن خان، عرفان احمد فراز، فنانس سیکرٹری وسیم بٹ، سیکرٹری اطلاعات ذکاءاللہ محسن، جاوید عظیمی، شاہین جاوید  سمیت دیگر افراد نے بھی اظہارِ خیال کیا.
اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر شاھد چوھان نے ملائشیا سے سینئر صحافی اویس تاج چوہدری کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، روس سے شاھد گھمن کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور جرمنی سے مطیع اللہ کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا. جبکہ ترکی سے رانا فیصل عزیز، یونان سے احسان اللہ خان ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ہونگے. اس کے علاوہ مختلف ممالک سے چیف آرگنائزر مقرر کیے گئے جس کے مطابق ترکی سے فرخ منیر خان، پرتگال سے ضیاء سید، ملائشیا سے وقار خان، سکاٹ لینڈ سے کیپٹن فرید انصاری، بیلجیئم سے عظیم ڈار اور کویت سے محمد عرفان شفیق کو زمہ داریاں دی گئیں.
اجلاس میں دنیا بھر کے 20 سے زائد ممالک کے صحافیوں نے شرکت کی اور ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں