میں مرنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس مجھے گولی ماردیں،جمشید دستی 182

میں مرنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس مجھے گولی ماردیں،جمشید دستی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جمشید دستی کا جذباتی ویڈیو بیان وائرل ہوگیا، سابق رکن قومی اسمبلی چیف جسٹس آف پاکستان سے ہاتھ جوڑ کر ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے، سابق ایم این اے کہتے ہیں کہ میرے گھر پر چھاپے کے دوران میری بیوی کو برہنہ کیا گیا، 10 ماہ کا بچہ زارو قطار روتا رہا، ظلم کی انتہا ہو گئی ہے، میں پاگل ہو چکا ہوں، میں مرنا چاہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جمشید دستی نے بتایا کہ آج خفیہ ایجنسیاں اور سی ٹی ڈی کے لوگ ظفر کالونی جھنگ روڈ مظفر گڑھ میں داخل ہوئے اور انہوں نے بہت بڑا ظلم کیا، میری بیوی کو انہوں نے ننگا کیا، تشدد کیا اور بچوں کو مارا، میرا چھوٹا بچہ 10 مہینہ کا ہے وہ چیختا چلاتا رہا لیکن انہوں نے تین چار گھنٹے انہیں یرغمال بنائے رکھا اور پوری غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا مظاہرہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں