سعودی عرب کے لیے ویزا لگوانے والے سینکڑوں افراد کو پریشانی کا سامنا سسٹم ڈاؤن ہونے سے کام ٹھپ ہو کر رہ گیا 219

سعودی عرب کے لیے ویزا لگوانے والے سینکڑوں افراد کو پریشانی کا سامنا سسٹم ڈاؤن ہونے سے کام ٹھپ ہو کر رہ گیا

بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آفس عملے کی بے رخی اور عدم تعاون سے لوگوں میں مایوسی پھیلنے لگی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے لوگوں کی لمبی لمبی لائنیں.
ویزا پروسس سسٹم برائے سعودی عرب ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سینٹر پر دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے شہری روزانہ کی بنیاد پر خوار ہونے لگے ورک پرمٹ ویزا،وزٹ ویزا ،فیملی وزٹ ویزا ہو ان سب کے پروسس کے لیے پنجاب بھر سے لوگوں کو لاہور( اعتماد سینٹر آنا پڑتا ہے بروز منگل صبح سے ہی سسٹم ڈاؤن ہونے سے سینکڑوں کی تعداد میں آئے مرد و خواتین بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ویزا سینٹر آنے والے شہریوں کی رہنمائی کرنا عملہ اپنی توہین سمجھنے لگا کبھی سسٹم خراب تو کبھی کاغذات کی پڑتال میں عوام کو مس گائیڈ کرنا روزانہ کا معمول بن گیا شہریوں کے مطابق پرائیویٹ کمپنی ہونے کے باوجود اعتماد آفس میں شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جانے کی شکایات بڑھنے لگی لوگوں کا کہنا تھا کہ ویزا خدمات کا ایک ہی مرکز ہونے سے آفس عملہ سست روی کا شکار ہو چکا ہے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا ان کے بس کی بات نہیں اعتماد سینٹر میں آئے ہوئے نوجوانوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر یوں محسوس ہونے لگا جیسے کہ پاکستان کے سارے نوجوان تنگ ا کر ملک چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں عوام الناس نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ اس سینٹر پر عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں