ہم ہیں پاکستان تنظیم نے نئے روایات کا اغاز کرتے ہوئے یوم آزادی تقریب کو شہر کے وسط میں کھلے اسمان تلے منعقد کردیا 143

ہم ہیں پاکستان تنظیم نے نئے روایات کا اغاز کرتے ہوئے یوم آزادی تقریب کو شہر کے وسط میں کھلے اسمان تلے منعقد کردیا

ڈاریمسٹڈ: رپورٹ مطیع اللہ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ہم ہیں پاکستان تنظیم نے نئے روایات کا اغاز کرتے ہوئے یوم آزادی تقریب کو شہر کے وسط میں کھلے اسمان تلے منعقد کردیا یوم ازادی تقریب میں بچوں کے لیے مختلف نوعیت کے کھیل رکھے گئے جس سے بچے بڑے لطف اندوز ہوئے
اگست کے مہینے کے اغاز سے یوم ازادی کی تقریبات کا اغاز کیا جاتا ھے جرمنی میں بھر میں اسکولوں کی چھٹیاں ختم ھوتے ہی تقریبات مانند پڑھ گئی تاہم ہم ہیں پاکستان تنظیم نے نئے روایات کا اغاز کرتے ہوئے بچوں کے لیے مختلف تفریحی کھیل کود کے ماحول فراہم کیا اور پاکستانی ثقافت کے اسٹال لگائے جس میں مہندی سے پاکستانی پرچم ، ہاتھوں پر مہندی لگانے، چارپائی چرغہ. کڑھائی والے. پاکستان کے مٹی کے برتن سمیت دیگر ثقافتی ورثے نے تقریب کو چار چاند لگادیئے.
تقریب کا باقاعدہ اغاز ہم ہیں پاکستان تنظیم کے جنرل سیکریٹری اسد اللہ طارق نے اسٹیج کے فرائض سنبھالتے ہوئے تلاوت قران پاک پاکستانی قومی ترانے سے کیا اس موقع پر تنظیم کے صدرمحمود سعید شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ازادی کی اہمیت پر واضح کیا،
تقریب میں مسز سیما چیمہ، شریف اکیڈمی کے چئیرمین شفیق مراد نے اپنے تازہ کلام پیش کئے، پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے صدر قاضی حبیب نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ملک کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کرنا چاہیے، اس موقع پر خواجہ خالد،دانیال جہانگیر اعوان، رانا حسن، حسن جہانگیر، عون بسرا، اور قمرضیاء نے کہاکہ یوم ازادی کی تقریبات اوورسیز میں اہمیت کے عامل ہیں ہمارے بچوں میں ملک سے محبت اور اگاہی پیدا ھوتی ہیں ازادی کی اہمیت کا اندازہ ھونا چاہیے دنیامیں ابھی بھی بہت سارے اقوام غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پاکستان ہمارے لیے دنیا میں ایک نعمت سے کم نہیں
تقریب میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کی فروغ کے لیے فلمز دیکھائے گئے تقریب میں محمد عبداللہ سمیت دیگر بچوں نے دنیا میں پاکستان کی اہمیت پر اپنے جزباتی تقریر سے تقریب کو لوٹ لیا تقریب میں نوجوانوں نے یوم ازادی کی خوشی میں مختلف گانوں ،ترانوں پر بھنگڑے ڈالے، تقریب کے اختتام پرحاجی گلزار اور ان کی ٹیم نے شرکاء کے لیے پرلطف ظہرانہ کا اہتمام کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں