(رپورٹ کہروڑ پکا لودھراں : عمردراز جوٸیہ نماٸندہ خصوصی پی این پی)
کہروڑپکا سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں کہروڑپکا میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی اورجشن منایا گیا اس موقع پر پی ٹی أئی رہمنا سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان سابق ایم پی اے طاہر حسین خان ملیزٸی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے أئین کی بحالی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کو اقتدار کے لیے شب خون مارا گیا اور اعلی عدلیہ نے تاریخی فیصلہ دے کر أیین کی حکمرانی کو قائم کیا انہوں نے پی ڈی ایم حکمران اتحاد نے عدلیہ کے اعلی افسران کو دھمکیاں دے کر توہین عدالت کی انہوں نے کہا کہ میاں برداران اور ان کے اتحادی ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں أے اور پاکستانی عوام نے انکو ہمیشہ مسترد کیا انہوں نے کہا کہ جس طرطرح ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی أئی کو کامیاب کروایا اور مسلم لیگ ن کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا انہوں نے کہا عوام امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی ہے اور عوام جانتی ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گی ہے جہنوں نے اتے ہی اپنے مقدمات کا خاتمہ کیا نیب قوانین کاخاتمہ اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق بھی چھین لیا انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا اور مہنگائی کی وجہ ملک کی غریب عوام خود کشیاں کر رہی ہے انہون نے کہا کہ عمران خان اس کرپٹ ٹولے کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور جلد ہی اس کرپٹ ٹولے سے ملک أزاد ہو جاے گا اور جنرل الیکشن میں پی ٹی أئی پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی اور ایک بار پھر عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے اس موقع پر اصغر جٹ اسد خان ملیزٸ۔ رزاق سنگھیڑا اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا
181