سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
لاہور ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانے کا عندیہ دیدیا.
دوران دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ رولز بنائیں، عدالت حکم جاری کر دے گی.
عدالت نے کہا کہ آپ 5 ہزار روپے جرمانہ کریں خلاف ورزی کرنے والے خود ٹھیک ہو جائیں گے، عدالت نے مزید کہا کہ پہلے دس دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں.عدالت سی بی ڈی کے انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت برہم ہو گئی اور سی ای او عمران امین اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کہاکہ چیف انجینئر کو مستعفی ہونا چاہئے تھا، انڈر پاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کر سکا.
143