مسجد الحرام میں کتنے افراد کو اعتکاف کی اجازت ہو گی سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی 158

مسجد الحرام میں کتنے افراد کو اعتکاف کی اجازت ہو گی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی

مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے 2500 افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے اور ان کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کردیا گیا ہے.
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ اعتکاف کرنے والوں کا اندراج ہوگا اور انہیں خصوصی کارڈ دیئے جائیں گے اور ہر ایک کو خاص جگہ فراہم کی جائے گی.
ان کا کہنا تھا کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے مرد وخواتین کو تمام سہولتیں فراہم ہوں گی.
انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام کے تہہ خانے کو مردوں کے لیے مختص کردیا گیا ہےجب کہ خواتین کے لیے کنگ فہد توسیعی حصے کی پہلی منزل میں پچھلے مصلوں کو خواتین کے لیے مقرر کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں