سمندری چک نمبر 470 گ ب میں محمد عثمان میموریل کبڈی کپ کا انعقاد 166

سمندری چک نمبر 470 گ ب میں محمد عثمان میموریل کبڈی کپ کا انعقاد

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ٹورنامنٹ میں الحاج چوہدری محمد اسلم سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سمندری ، میجر محمد اکرم گجر انشاءاللہ MPA پی پی 105 ، چوہدری عمار اسلم گجر ، محمد ارشد بھٹی سابق ممبر میونسپل کمیٹی سمندری ۔ سمیت دیگر دوستوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی پنڈال میں پہنچنے پر ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پلیئر کے ساتھ تعارف کروایا گیا، ٹورنامنٹ کا فائنل بابا رمضان گجر کبڈی کلب 468 گ ب اور سعید باری گجر کبڈی کلب 478 گ ب کے درمیان کھیلا گیا، جو کانٹے دار مقابلے کے بعد 468 کبڈی کلب نے فائنل جیت لیا
معزز مہمانوں نے میچ کے دوران اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں ریفریوں کمنٹیٹر کی ہزاروں روپے سے حوصلہ افزائی کی اور میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.
میچ میں نفیس گجر اور شوکت سپاں والا بیسٹ سٹاپر رہے. بلال محسن ڈھلوں اور ارسلان وٹو بیسٹ ریڈر رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں