رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کراچی میں متوسط خاندانوں کے معمولی افراد اور “چنگچی رکشہ” کے ذریعے سفر کرنے والے بھی غریب “جیب کتروں” سے محفوظ نہ رہ سکے، اور انکی بھی جیبیں صاف ہونے لگیں، دن کی روشنی میں بھی دن دھاڑے جیبوں کی رقوم سے محروم ہونے لگے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چلنے والی سستی ترین سواری”چنگچی رکشہ” پر سفر کرنے والے بھی جیب کتروں سے محفوظ نہ رہ سکے آج کل کراچی میں دوران سفر ایک منظم “جیب کتروں” کا گروہ متحرک ہو گیا ہے اور لوگ باکثرت دن رات کے مختلف اوقات میں دورا سفر اپنی جیب کی رقوم، موبائل اور قیمیےی اشیاء سے سے بھی نہ بچ سکے، اور یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ “چنگچی رکشہ” درائیورز بھی ان “جیب کتروں” کے منظ گروہ کے ساتھ مل کر وارداتیں کر رہے ہیں، “چنگچی رکشہ ڈرائیورز ” کی ملی بھگت کے بغیر یہ کام ممکن نہی ہو سکتا، اب تک “چنگچی رکشہ” میں سفر کرنے والے سینکڑوں افراد لٹ چکے ہیں، اور یہ “جیب کتروں” کا منظم گروہ قانون نافذ کرنے والوں کی گرفت سے اب تک محفوظ ہے، سوچنا یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے کب اپنی ذمہ داری کا ثبوت فیں گئے ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ “جیب کتروں” کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تدارک کے لئے فوری طور پر عملی اور سخت اقدامات کئے جائیں، ا اداروں کے
“”سلوگن” پولیس کا ہے فرض مدد آپکی”” پر کب عمل ہو گا کب پولیس کے محکمہء کی کالی بھیڑوں کے خاتمہ کے خلاف “کریک ڈاون” ہو گا؟؟؟ اور ان سماج دشمن، ملک دشمن اور عوام دشمنوں سے چھٹکارا نصیب ہو گا….؟؟.
219