پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا بیرون ملک مقیم صحافیوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید مخدوم طارق 261

پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا بیرون ملک مقیم صحافیوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید مخدوم طارق

جرمنی نمائندہ خصوصی(مہوش ظفر جرمنی ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس بیرون ملک صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہونے کے سبب ایک بہترین کام کررہی ہے۔وائس چیرمین اوورسیز کمیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد محمود

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (آئ اے پی جے) کی جانب سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید مخدوم طارق محمودالحسن اور وائس چیرمین اوورسیز کمیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد محمود نے شرکت کی اور سمندر پار پاکستانیوں کے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا..

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی جانب سے منعقدہ ویبنار میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید مخدوم طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں۔ وفاقی حکومت، اوورسیز پالیسی مرتب کر رہی ہے جس میں بیرون ممالک مقیم افراد کے پاکستان میں مسائل کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے حل کیا جائے گا پالیسی دو ماہ کے بعد نافذ العمل ہوجائے گی. پنجاب اوورسیز کمیشن میں ابھی تک 30 ہزار بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے شکایات کا اندراج کروایا ہے ،جس میں 63 فیصد درخواستوں پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی صحافیوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے اور یہ صحافی ہی ہمارے لئے آنکھ اور کان کا کام سرانجام دیتے ہیں جس سے کہ ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اصل مسائل کا پتہ چلتا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی سطح پر ایک ایسا بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو حاصل کیا جائے گا تاکہ مسائل بہتر انداز میں سامنے آسکیں.

اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق اوورسیز کمیشن پنجاب کا دفتر دن رات کام کر رہا ہے. آئ اے پی جے کے صدر شاہد چوہان، چیئرمین وسیم چوہدری، سینئر نائب صدر خرم شہزاد اور جنرل سیکرٹری مہوش خان نے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ہم بطور صحافی اپنی خدمات کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی مسائل کو بھی اجاگر کریں اور اعلی حکومتی شخصیات تک پہنچائیں تاکہ ان کا جلد حل ممکن ہوسکے.

ویبینار میں اس بات کا فیصلہ ہوا کہ بہت جلد اوورسیز کمیشن اور آئ اے پی جےکے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا. تاکہ ملکر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کیا جائے.
آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوا جس میں شرکاء کی طرف سے مہمانوں کی توجہ کمیونٹی کے اہم مسائل کی طرف دلوائی گئ. جس میں مختلف ممالک کے ساتھ دو طرفہ شہریت، پاسپورٹ کے حصول اور دیگر کاغذی کاروائی کیلئے طویل انتظار جیسے مسائل شامل تھے.

ویبنار سے تنظیم کے دیگر ذمہ داران عرفان صدیقی، کرن خان، عرفان فراز، شاہد گھمن، وسیم بٹ، ذکاءاللہ محسن، حافظ عمران، احسان اللہ خان، شاہین جاوید سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.
ویبینار میں دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں مقیم صحافیوں نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں