high-level delegation of the dismissed employees of Sindh 114

سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل کے برطرف ملازمین کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی آفس بہادرآباد میں ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم بھائی اور ایم کیو ایم ہیلتھ سرویسز پاکستان کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی سے ملاقات کی

رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل کے برطرف ملازمین کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی آفس بہادرآباد میں ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم بھائی اور ایم کیو ایم ہیلتھ سرویسز پاکستان کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی سے ملاقات کی اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم وزیادتی سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ظلم کی حد ہوگئی ہے ہم نے کرونا وائرس کے مشکل وقت میں کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کی اور آج تقریباً نو ماہ گزرنے والے ہیں اور حکومت سندھ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام ہماری تنخواہیں ریلیز نہیں کررہے اور روزانہ ہمیں ایک آفس سے دوسرے آفس کے چکر لگوارہے ہیں اس مہنگائی کے دور میں ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے ہماری آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے جائیز مطالبات حل کرائے جائیں اور ہماری تنخواہیں دلائی جائیں ۔اس موقع پر عبدالوسیم بھائی نے انکے مسائل توجہ سے سنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں