Heritage Festival organized by Jeddah King Abdulaziz University 176

جدہ کےکنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے زیر اہتمام تیسرے عوامی ورثہ فیسٹیول, پاکستان کا ثقافتی اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا پاکستانی گلوکاروں نے میلہ لوٹ لیا

رپورٽ امداد حسين لک سعودي عرب جده (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی) جدہ میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے زیر اہتمام تیسرے عوامی ورثہ فیسٹیول ہوا میلے کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی قائم مقام صدر پروفیسر ڈاکٹر حنا بنت عبداللہ النعیم نے عوامی ورثہ فیسٹیول کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ جس میں پاکستان سمیت 32 ممالک کے ثقافتی رنگوں پر مبنی سٹال لگائے گئے ہیں ان سٹالز کے ذریعے علاقائی تہذیب و تمدن،ثقافتی اشیاء،ملبوسات،پکوان اور دیگر اشیاء کو رکھا گیاہے -میلے میں پاکستانی اسٹال پر پاکستانی ملبوسات,پاکستانی پینٹنگ میں لوگوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا -اس موقع پر موجود پاکستانی پریس کونسلر حمزہ گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ایک لازوال دوستی ہے انہوں نے فیسٹیول کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس فیسٹیول کا انعقاد کر کے پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو دوسرے ملکوں کے طلباء اور لوگوں میں بھی روشناس کرانے کا موقع فراہم کیا، ۔پاکستانی گلوکار نعیم سندھی,فرحان نے دل دل پاکستان گانا گاکے سماں باندھ دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں