سعودی عرب میں مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش 162

سعودی عرب میں مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی میڈیا کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ، جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، اضم، میسان، طائف، الکامل، رابغ، خلیص، عسفان، الجموم، بحرہ، اللیث اور الشعیبہ میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے.
سعودی عرب کے شمالی علاقوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ پیرکی صبح دھند چھائی رہے گی.
سعودی عرب میں مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں اتوار کی شام سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔ ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ جدہ، رابغ اور الکامل میں شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ پیر کی سہ پہر تک جاری رہے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ، ریجن اور اسکی کمشنریوں تک پھیل جائے گا۔ ریاض، حائل، القصیم، الشرقیہ، حدود شمالیہ اور شمال مشرقی علاقے بھی بارش کی زد میں آئیں گے۔ الجوف میں بھی بارش ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں