Heavy rain has continued for two days in Daska 135

ڈسکہ اور اردگرد کے علاقوں میں دو روز سے شدید بارش کا سلسلہ جاری

خصوصی رپورٹ(اعجاز احمد طاہر اعوان،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈسکہ DASKA اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ دو روز سے سرد اور تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش “باران رحمت” کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم درد اور ٹھنڈا ٹھار ہو گیا ہے اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے، شدید بارش کے باعث گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے لوگ سیوریج کے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں گندے پانی کی وجہ سے کھڑے پانی کی وجہ سے کئی خطرناک اسکن کی بیماریوں کے پھوٹنے کا بھی اندیشہ ہے، ڈسکہ میں بارش دے کھڑے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہی ہے، گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید برسنے کی پیشن گوئی بتائی جا رہی ہے، بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے مسلسل جاری ہے، اور بارش کے پانی کی نکاسی کا بندوبست نہ ہونے سے کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سڑکوں پر کھڑی ہیں، اور لوگ گاڑیوں کو دھکا لگانے ہر مجبور ہو گئے ہیں، بارش کے پانی کی نکاسی کا اہل ڈسکہ DASKA کو شدید مسلہ گزشتہ کئی سالوں سے درپیش ہے، بارش کا اور بھونڈا باندھی کا یہ سلسلہ سیالکوٹ، پسرور، گوجرانوالہ اور اردگرد کے علاقوں میں ہنوز بھی جاری ہے،مسلسل بارش اور تیز ہواوں کے چلنے کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی تعطل کا شکار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں