کراچی گلستان جوہر بلاک 3 اوربلاک 3-A سے منسل آبادی میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر 157

کراچی گلستان جوہر بلاک 3 اوربلاک 3-A سے منسل آبادی میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر

کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تعفن ہھیلنے سے بیماریاں پھوٹنے کا شدید اندیشہ،اعلی حکام کی توجہ کے منتظر پریشان عوام
کراچی گلستان جوہر کے بلاک 3 اور 3-A کے مکینوں نے اعلی حکام کی توجہ لب سڑک پر کچرے، گندگی، اور کوڑے کے انبار کی توجہ دلاتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے، کہ جگہ جگہ پر گندگی کے انبار سے تعفن اور بدبو کے پھیلنے سے موذی اور خطرناک امراض پھوٹنے کا شدید خطرہ محسوس ہو رہا ہے، بلدیہ کی طرف دے کوڑا کچرا اٹھانے کے لئے لوہے کے ڈرم بھی اٹھا دئے گئے ہیں جس سے اہل محلہ کا سارا کچرہ لب سڑک پر پڑا ہوا ہے، نماز کی ادائیگی کے لے مسجد میں جانے والے نمازی بھی اس کچرا کنڈی سے گزر کر مسجد تک جاتے ہیں، اس کے علاوہ گلستان جوہر کے علاقہ میں سیورج کے مین ہول بھی با کثرت چوری ہونے لگے ہیں ایک منظم گروہ مین ہول کے گٹر چوری کرنے میں متحرک نظر آ رہا ہے، مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار جانی و مالی حادثہ رونما ہو سکتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ مین ہول کے ڈھکنوں کو چوری ہونے سے بچانے اور محفوظ کرنے کے لئے “ڈھکنوں” کو “ویلڈنگ” کیا جائے تاکہ چوری ہونے والے ڈھکن محفوظ ہو سکیں اور “ڈھکن” نہ ہونے سے قیمتی جانوں کے ضیاع سے بھی عوام الناس کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے، سیوریج کے “ڈھکن” چوری کرنے والا یہ منظم گروہ دن دھاڑے اور کھلے عام یہ چوری کی وارداتیں کر رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ گندگی کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے بر وقت صفائی و ستھرائی کے اقدامات کئے جائیں، اور سیوریج کے چوری ہونے والے “ڈھکنوں” کی چوری کی روک تھام اور تدارک کے لئے فوری طور پر اقدامات عمل میں لائے جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں