جی ایس ایل سیزن 5 کے فائنل میچ کی پروقار تقریب ،جس میں علاقہ بھر کے کرکٹ لوورز کے ساتھ میڈیا نمائندگان نے بھی بھر پور شرکت کی 108

جی ایس ایل سیزن 5 کے فائنل میچ کی پروقار تقریب ،جس میں علاقہ بھر کے کرکٹ لوورز کے ساتھ میڈیا نمائندگان نے بھی بھر پور شرکت کی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

فائنل تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی فیصل بابا ایڈووکیٹ ،چوہدری غفار جٹ،رانا شہباز راجپوت،سلیم جٹ(ککوال) ،رانا رخسار انور چوہدری اور افتخار نوری تھے، تقریب سے مہمان گرامی نے جی ایس ایل کی تمام منیجمنٹ اور میڈیا پارٹنر بالخصوص جی ایس ایل کے اونر رانا سرفراز ،حیدری جٹ ،ایڈورٹائزنگ منیجر پی این پی نیوز ایچ ڈی حاجی محمد ناصر قادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ایل نے کرکٹ کے میدان کو سجا کر علاقے بھر کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دیا ہے جو کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کھیلوں کے میدان سکتے رہیں گے اور ہماری تمام تر خدمات آپ کے لئے حاضر ہیں ۔ایڈورٹائزنگ منیجر پی این پی نیوز ایچ ڈی حاجی محمد ناصر قادری نے ٹیلیفون لائن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ایل سیالکوٹ کے نوجوانوں کے لئے بہترین اکیڈمی ہے اس کی تمام منیجمنٹ کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،رانا سرفراز ،حیدری جٹ ،ثقلین الرحمن،اظہر جانی اور طلحہ کی انتھک محنت کو سلام پیش کرتا ہوں،بلخصوص اپنے میڈیا کے دوستوں کا شکرگزار ہوں جو وقت نکال کر تشریف لائے،اس کے علاوہ میڈیا پارٹنر چیئرمین پرائم سٹار نیوز حسن بٹ،چیئرمین پی این پی نیوز ایچ ڈی اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ اور انکے فورمز کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مکمل ٹورنامنٹ میں مجھے بھرپور سپورٹ کیا ،ناصر قادری نے مزید کہا کہ میں چوبیس گھنٹے اپنے نوجوانوں کے لئے حاضر ہوں ،میری دلی خواہش ہے کہ میرے شہر اور پاکستان کے نوجوان دنیا میں اپنا لوہا منوائیں، جی ایس ایل سیزن 5 فائنل میچ جیت کر چکرالہ الیون نے پہلا انعام 3 لاکھ رنر اپ ٹیم فرینڈز الیون نے ایک لاکھ، تیسری پوزیشن پر ماسٹر الیون کرانے چک نے 50000 اور جبکہ چوتھی پوزیشن پر گجرال راجپوت نے 25000 انعام وصول کیا ،چکرالہ سٹیلئین کیپٹن حافظ شفیق ، فرینڈز الیون کیپٹن رانا شفیق،ماسٹر الیون کرانے چک کیپٹن ملک بابر،گجرال راجپوت لائن کیپٹن رانا اشفاق راجپوت نے جی ایس ایل کی انتظامیہ کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،فائنل میچ کے چیف گیسٹ رانا رخسار انور چوہدری نے مینجمنٹ کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ سے نوازا،سلیم جٹ ککوال ،فیصل بابا ایڈووکیٹ ،افتخار نوری نے بھی مینجمنٹ کی حوصلہ افزائی کی۔ انتظامیہ کی جانب سے شہزاد حسین السلوک ٹریول پنڈی پنجوڑاں جی ایس ایل کے سپانسر عادل حسیب رضا۔نذر حسین کسانہ،فہد ٹیپو،رانا سلمان،اور ملک اویس کا تعاون پر اظہار تشکر کی گیا،تقریب کے اختتام پر حیدری جٹ نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں