تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ آج دن بارہ بجے سنایا جائے گا۔ 108

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا مگر تحریری فیصلہ روک لیا گیا، خدشہ ہے کہ تحریری فیصلہ تبدیل نہ ہوجائے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہوئے، جس کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا، جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا مگر تحریری فیصلہ روک لیا گیا، خدشہ ہے کہ تحریری فیصلہ تبدیل نہ ہوجائے.
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سےانٹرا پارٹی الیکشن پر نوٹس آیا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے تھے، ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کیا، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن پر فیصلہ سنادیا تھا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا پی ٹی آئی کو انتخابی نشان جاری کریں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا، ہمیں خدشہ تھاکہ الیکشن کمیشن فیصلہ تبدیل کردے گا، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی، الیکشن کمیشن کل تحریری فیصلہ جاری کرے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی کے پرانے آئین کے مطابق ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے زبانی حکم تبدیل کیا تو یہ حیران کن ہوگا، الیکشن کمیشن نے کہا تو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرادیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں