مجھے ہے حکم اذاں 395

زمان ہجر کی سختی ہے غازہ عارض نرگس

زمان ہجر کی سختی ہے غازہ عارض نرگس
ابابیلیں مبارک ہیں اگر تم ابرہہ نہ ہو

وہ بام دہر کے قصے، شفق کی تیرگی ٹھہرے
تم کو بھی لبھائیں گے اگر تم آبلہ پا ہو

ہوں مرمر کے حسیں سائے، نگاہیں جن پہ ٹک جائیں
نہیں کچھ دیکھنے قابل جو چلمن میں حیا نہ ہو

کئی قصے محبت کے، دلوں کی سو کتابیں ہوں
عشق کی منزل لا حاصل جو عاشق میں وفا نہ ہو
نمیرہ محسن
9 فروری 23

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں