خانقاہ امدادیہ اشرفیہ نیظم بازار سورانی بنوں میں ایک غیر معمولی اجلاس جسمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے توہین آمیز کلمات کی شدید مذمت کی گئی. 160

خانقاہ امدادیہ اشرفیہ نیظم بازار سورانی بنوں کے پیر طریقت حاجی حمیداللہ شاہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بنوں کا ایک غیر معمولی اجلاس مورخہ 28 جولائی بروز جمعرات بوقت 2 بجہ ظہر بمقام جامع مسجدحافظ جی بنوں سٹی منعقد ہوگا

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )

خانقاہ امدادیہ اشرفیہ نیظم بازار سورانی بنوں کے پیر طریقت حاجی حمیداللہ شاہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بنوں کا ایک غیر معمولی اجلاس مورخہ 28 جولائی بروز جمعرات بوقت 2 بجہ ظہر بمقام جامع مسجدحافظ جی بنوں سٹی منعقد ہوگا جسمیں ضلعی سطح پر دس ستمبر کو منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا جسمیں ضلع بھر کے علماء کرام اور عوام الناس مشترکہ طور پر بھر پور شرکت کرینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بنوں کے زیر اہتمام 10 ستمبر کو عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس بمقام مسجد حافظ جی منعقد ہوگا لہذا تمام مسلمانوں اور علماء کرام سے شرکت کی استدعا ہے اور اس کانفرنس میں شمولیت لازمی بنائیں اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم کی شفاعت حاصل کریں نیز ختم نبوت کا کام تمام مسلمان انجام دیں اس سے دنیا و آخرت میں سرخرو ئی ہوگی اور اپنے ایمان بھی سلامت اور مضبوط ھوگا ؛ اسی طرح موجودہ حالات میں ختم نبوت کے پروگرامات کو کامیاب بنانا وقت کی پکار اور امت مسلمہ کا اولین فرض بنتا ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں