مکہ مکرمہ میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی غلام حسن گجر ریاض آمد 133

مکہ مکرمہ میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی غلام حسن گجر ریاض آمد

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مکہ مکرمہ میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیت چئیرمین حاجی غلام حسن ویلفیئر ٹرسٹ چیف آف بالاکوٹ غلام حسن اور گجر ہوتھ فورم جدہ کے چئیرمین غلام بنی کی ریاض آمد کے موقع پر گجر ہاؤس ریاض میں والہانہ استقبال اور عشائیہ دیا گیا ۔

گجر یوتھ فورم سعودی عرب کی جانب سے گجر ہاؤس ریاض آمد کے موقع پر گجر قوم کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی غلام حسن گجر ،اور چئیرمین گجر یوتھ فورم جدہ کے اعزاز میں پروقاراستقبالیہ میں گجر یوتھ فورم سعودی عرب مرکزی سربراہان کے علاوہ سینئر ممبران وہ زمہ دران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے زمہ دران،عقلمند خان ،شیر محمد کھٹانہ،سعید وانا خیل گجر نے حاجی غلام حسن اور غلام نبی گجر کو ریاض آمد پر ویلکم حاجی غلام حسن کی قوم کے لیے سماجی خدمات اور غلام بنی کی فورم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور سعودی عرب میں گجر یوتھ فورم کے حوالے سے کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر حاجی غلام حسن اور غلام بنی نے گجر یوتھ فورم کے تمام ممبران ، زمہ داران اور اکابرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں گجر یوتھ فورم کے پلیٹ فارم پر برادری کو اکھٹا کرنا اور انکے مسائل حل کرنے پر تمام زمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دیار غیر میں جس طرح سب ملکر اپنے قوم کی خدمت کر رہے وہ قابل تعریف ہے ہمیں اس وقت آپس میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیار غیر میں رہے کر اپنے ملک میں بھی قوم و برادری کی خدمت کریں ہمیں بحثیت قوم اس وقت اپنے بچوں کی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے ۔مزید حاجی غلام غلام حسن نے فورم کے ساتھ ہر طرح تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں