Hafiz Qur'a 138

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں “” مدرسہ راشد بن جبر المربع”” کے زیر اہتمام 29 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء 50 خوش نصیب اور فارغ التحصیل ہونے والے طلباء “”حافظ قرآن” کے اعزاز میں ایک روح پرور اور ریاض کی یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں “” مدرسہ راشد بن جبر المربع”” کے زیر اہتمام 29 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء 50 خوش نصیب اور فارغ التحصیل ہونے والے طلباء “”حافظ قرآن” کے اعزاز میں ایک روح پرور اور ریاض کی یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان ریاض کے ویلفئیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ اور صدارت مکتبہ دارالسلام ریاض کے مینجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد نے کی، اس پر کیف تقریب میں سفارتی خانہ کے دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، “”مدرسہ راشد بن جبر”” سے منسلک طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے 50 “”حافظ قرآن”” طلباء کو اعزازی شیلڈز اور خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان ریاض کے ویلفئیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے “”حافظ قرآن”” مکمل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو اپنی طرف سے دلی
مبارکباد پیش کی اس مدرسہ کے زیر اہتمام قرآن کی تعلیم کی خدمت ایک بہت بڑی اور عظیم خدمت کے زمرے میں آتا ہے، والدین کا فرض اولین یہ بھی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسلامی آور دنیاوی تعلیم کی طور راغب کریں، تاکہ نوجوان نسل معاشرتی اور اردگرد ماحول میں پھیلی برائیوں سے اپنے آپکو محفوظ کر سکے، یہ دعوت اسلامی کا عظیم اثاثہ اور فریضہ بھی ہے، حافظ قرآن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء روز قیامت کے دن اپنے والدین کی بخشش اور نجات کا بھی سبب بن دکیں گئے۔

اس تقریب کے صدر اور مکتبہ دارالسلام ریاض کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ “” مدرسہ راشد بن جبر”” کو قائم ہوئے 15 سال کا طویل عرصہ ہو گیا ہے، اور اب تک اس ادارہ سے 223 ہونہار اور ذہین بچے حفظ قرآن سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ اور آج 50 مزید قرآء کو اعزازی شیلڈز اور خصوصی انعامات سے بھی نوازا جا رہا ہے۔ اس مدرسہ کے مدیر قاری محمد اسد اقبال کی گراں قدر دینی اور فلاحی اور فروغ اسلام کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا جا رہا ہے جن کی شب و روز کی انتھک محنت اور کاوشوں کی بدولت یہ بچے دینی، دنیاوی اور مذہبی تعلیم سے بھی آراستہ ہو رہے ہیں اور ان بچوں کے والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہے، جو اپنی زندگی کا اہم فریضہ بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ اس ادارہ سے منسلک اساتذہ پوری محنت اور لگن سے بچوں میں دین سے محبت اور اسلام۔کے جذبے کے پھیلاو کا فریضہ بھی بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ ہمارے اس دینی ادارہ کے درودیوار بچوں کی نشو و نمائش کے لئے ہر پاکستانی گھرانے کے لئے کھلے ہوئے ہیں، یہ ادارہ ان سب بچوں کی ذہنی جسمانی اور اخلاقی تربیت کا درخشندہ ستارہ کی مانند ہے،

اس ادارہ اور “”مدرسہ راشد بن جبر”” کے مدیر قاری اسد اقبال نے سعودی عرب کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کی آمد کا بھی دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں