پی ہی پی نے سندھ کے عوام کی خدمت میں عملا" کچھ نہیں کیا.امیر جماعت کراچی حافظ انجینئر نعیم الرحمن 101

کراچی کے مسائل کے خاتمہ کے لئے، اور عوام کی مشکلات کے ازالہ کی آخری امید، اب صرف جماعت اسلامی ہی ہے ،امیر جماعت اسلامی۔حافظ نعیم الرحمن

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امیر جماعت اسلامی، انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہ ہے کی کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے اس وقت امید کی آخری کرن پر جماعت اسلامی ہے، جو کراچی کے عوام کے ساتھ مخلص اور سنجیدہ ہو کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، کراچی کے مسائل کی طرف سابقہ دور حکومت میں “لولی پوپ” کا کام کیا، عوام سے ہر انتخابات کے دوران ووٹ تو زبردستی لئے مگر صد افسوس کہ عوام کے مسائل کا مداوا نہ کیا جا سکا، آج بھی کراچی کے بنیادی مسائل، بجلی، پانی، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، صاف پانی کی سپلائی، ٹینکر مافیا کا راج، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، عوام کے لئے علاج معالجہ کا فقدان، یہ وہ بنیادی مسائل ہیں کہ جن کی طرف فوری طور پر توجہ کی اشد ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اب کراچی کے عوام اپنے حقوق لے کر ہی دم لیں گئے، سابقہ حکمرانوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی کھلم۔کھلا وارداتوں کی ہیں، اب ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گئے، اپنے حقوق کے حصول تک ہماری جنگ جاری رہے گئی، حکمران اب صرف عوام سے اپنے ووٹ کی امید نہ رکھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں