Cannabis in color Muhammad Amanatullah 191

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حبیب بنک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ”روشن راہو” کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا۔محمد امانت اللہ۔ جدہ

حبیب بنک کی جانب سے ہونے والی روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے حوالے سے سعودی عرب میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے سلسلہ وار تقاریب کا انعقاد کیا ۔ RDA ایونٹس کا بنیادی مقصد اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی رضامندی سے HBL کی طرف سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کو فروغ دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ رہیں اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جاتا رہے۔
صارفین کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور اس سے منسلک پروڈکٹ سویٹس یعنی روشن اپنا گھر اور روشن اپنی گاڑی کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔
حبیب بنک کی منعقد ہونے والی کارپوریٹ تقریب میں بینک کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ ساتھ آر ڈی اے کے اقدام کی تفصیلات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی۔
تقریب میں جدہ کی اہم شخصیات اور کونصلیٹ کا عملہ شامل تھا ..
جناب سید محسن علی شاہ (ہیڈ ریٹیل پراڈکٹس، ایچ بی ایل)، شازیہ گل (ہیڈ وومن مارکیٹ پروگرام ڈیجیٹل اکاؤنٹ)، اور جناب محمد کامران صدیقی (ہیڈ کال سینٹر اور آر ڈی اے سروسز) نے اس موقع پر کمیونٹی,کونصلیٹ اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کر کے انہیں ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
تقریب کا اختتام HBL ٹیم اور پریس اٹینڈنٹس کے درمیان سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا جہاں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی مجموعی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں مزید وضاحت کی گئی۔تقریب میں کمیونٹی کے ممبران اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی…..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں