Great news for Pakistani pilgrims 333

پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی حکومت نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ پر دستحط کردیے.
معاہدے کی تقریب کے دوران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور، سیکرٹری آفتاب اکبر دورانی، جوائنٹ سیکرٹری حج آفتاب خان مروت،ڈی جی حج ساجد منظور اسعدی، بھی موجود تھے،
اس سال پاکستان سے 179210 حجاج کرام حج ادا کر سکیں گے _
50 فیصد حجاج مدینہ ایئرپورٹ جبکہ 50 فیصد حجاج جدہ ایئرپورٹ پر اتاریں جائیں گے ۔
پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی، جبکہ رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائیگا۔ خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15 رجب سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے 19 اسلامی ممالک کے وفود کے ساتھ حج معاہدوں پر دستخط کر دیئے، معاہدوں کا تعلق عازمین کی تعداد، آمد اور روانگی کے علاوہ پیش کی جانے والی خدمات سے ہے۔حج پیکیج فیس ادا کرنے کے بعد داخلی عازمین اپنے اہل خانہ کو شامل کرسکتے ہیں،علاوہ ازیں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے 13 ممالک کے وزرا پر مشتمل وفد سے بھی ملاقات کی ہے۔وفد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور، اردن کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد خلایلہ، بنگلہ دیش کے وزیر دینی امور محمد فرید الحق اور ایران کے وزیر حج سید صادق الحسنی شامل تھے۔جن ممالک کے وفود سے معاہدے دستخط ہوئے ہیں ان میں پاکستان ،ترکی، سوڈان، یمن، گھانا، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین شامل ہیں۔وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے تمام وفود کو حج منصوبے سے آگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں