graph and rate of "failed marriages 168

سندھ بھر میں ہونے والی “ناکام شادیوں” کے دو سال کے کے دوران گراف اور شرح بلند ترین سطح پر رہی

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سندھ بھر میں ہونے والی “ناکام شادیوں” کے دو سال کے کے دوران گراف اور شرح بلند ترین سطح پر رہی، ان 2 سال کے دوران شرح 46% رہی، سندھ میں قائم “فیملی کورٹس عدالتوں” کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے دوران 17 ہزار سے زائد شادی شدہ جوڑوں نے طلاق کے لئے عدالتوں سے رجوع کیا، سال 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق طلاق کی شرح کا تناسب بلند ترین سطح پر رہا، 2020 میں صوبے بھر میں گیارہ ہزار 640 خواتین نے طلاق حاصل کی، سال 2021 میں 16 ہزار 287 خواتین نے “حصول طلاق” کے لئے عدالتوں سے باقاعدہ طور پر رابطہ کیا، جو سال 2020 کے مقابلے 40 فیصد زیادہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں