جدہ رپورٹ ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی
جدہ میں جی قربان ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح ہوا، جس کے مالک معروف کاروباری و سماجی شخصیت جمشید جمی اور سیف خان ہیں۔ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معززین اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریسٹورنٹ کا افتتاح محمدزيد المنديلي اور عدنان الغامدی نے کیامہمانوں نے اس موقع پر ریسٹورنٹ کے ذائقے دار پاکستانی کھانوں کی تعریف کی اور جمشید جمی کو مبارکباد دی۔ جمشید جمی کا کہنا تھا کہ اس ریسٹورنٹ کی وجہ سے جدہ میں پاکستانی کھانوں کا ذائقہ مزید مقبول ہوگا۔ جی قربان ریسٹورنٹ پاکستانی کھانوں کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین اضافہ ثابت ہو گا، جہاں انہیں دیسی ذائقوں کے ساتھ ساتھ معیاری خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔افتتاحی تقریب میں ملك ولید بھادر,میاں زبیر,پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور,فدا حسین کھوکھر ,بشارت علی,عقیل احمد ,عبدالشكور,محمدآصف,اعمش عمير, تنویر ملی,چوہدری طارق,موسی جمشيد ,علی حمزه,قمر شهزاد اور دیگر نے شرکت کی- اخر میں سب دوستوں نے ریسٹورنٹ کی افتتاح کی خوشی کے موقع پر سب نے مل کر کیک کاٹا.