شہرمکہ المکرمہ میں "کیفے اسٹوڈینٹ" کی برانچ کا شاندارافتتاح 144

شہرمکہ المکرمہ میں “کیفے اسٹوڈینٹ” کی برانچ کا شاندارافتتاح

مکہ المکرمہ :ثناء شعیب رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گذشتہ منگل کومکہ المکرمہ کے معروف علاقہ الشوکیہ میں کراچی کے عالمی شہرت یافتہ برانڈ “کیفے اسٹوڈنٹ” کی مکہ برانچ کا شاندارافتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب میں عمائدین شہر، صحافیوں اور فیملیزکی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریسٹورنٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی اعلیٰ خدمات اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریسٹورینٹ کے بانی کے پوتے محمد شائق نے بتایا کہ ہمارے دادا حاجی محمد علی نے 1969 میں کراچی میں “کیفے اسٹوڈینٹ” کے نام سے فوڈ کارٹ شروع کیا۔ اس نے اپنی مزیدار بریانی کی وجہ سے خاص طور پرطلباء میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ کیفے اسٹوڈنٹ نے بالآخر پاکستان، متحدہ عرب امارات، کینیڈا اور آسٹریلیا میں اپنی برانچ قائم کرکے ایک عالمی برانڈ کا مقام حاصل کرلیا۔ انھوں مزید کہا دادا حاجی محمد علی نے ایک محنتی کارٹ کے مالک سے عالمی پکوان کے آئی کون تک کا سفر طے کرکےدنیا بھر کے کاروباریوں کو متاثر کیا۔ میزبان جامی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کوکیا۔ انہوں کہا حاضرین سے موصول ہونے والی اچھی آراء ہمارے لئےمفید ثابت ہونگی اور ہم مستقبل میں بھی اپنے مہمانوں کے لیے مزید بہترخدمات فراہم کرتے رہیں گے۔ مکہ المکرمہ کے بزرگ صحافی محمد عامل عثمانی نے ریسٹورنٹ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ افتتاح کے دوران حاضرین کو ریسٹورینٹ کی بریانی اور دیگر پکوان پیش کیے گئے۔ جس کے ذائقہ کی سب نے بہت تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں