The federal government has increased the fees for new passports by 200%, how much truth is there in this? 251

وفاقی حکومت نے نئے پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ،اس میں کتنی سچایی ہے ؟

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس کی ایک دستاویز شیئر کی جا رہی ہے جس میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں میں 200 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے، نئے پاسپورٹ حصول کے لئے پرانی فیسوں پر پاسپورٹ حاصل کرنے میں صرف 6 دن باقی رہ گئے، 6 دن کے بعد آرڈنری پاسپورٹ جو اس سے قبل 3000 ہزار روہے کا بنتا تھا، یکم فروری 2023 سے 9900 روپے ہو جائے گئی، اور 7000 ہزار والے پاسپورٹ کی نئی قیمت 21000 ہزار روپے ہو جائے گئی، نئی قیمتوں پر اجراء اور اطلاق یکم فروری 2023 پر ہو جائے گا.

اس میں کتنی سچایی ہے اس پر پی این پی نیوز ایچ ڈی کے سینئر صحافی نے رپورٹ بنایی اور اس پر تحقیق کی اس دعوے کی حقیقت میں کتنی صداقت ہے.
پاسپورٹ آفس کے ایک اہلکار نے “پی این پی نیوز ایچ ڈی” کو بتایا کہ ’عام پاسپورٹ کی فیس اب بھی تین ہزار روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس پانچ ہزار روپے ہے.
وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ ای پاسپورٹ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا بلکہ یہ پاسپورٹ عام صارفین کے لیے لانچ ہی ابھی کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ سال سے ای پاسپورٹ صرف سرکاری اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ہی مہیا کیا جاتا تھا.وزارت داخلہ نے بھی وضاحت کی کہ “ای پاسپورٹ” کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا بلکہ یہ پاسپورٹ عام صارفین کے لیے لانچ ہی ابھی کیا گیا ہے.اس سے قبل گذشتہ سال سے ای پاسپورٹ صرف سرکاری اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ہی مہیا کیا جاتا تھا.

وفاقی حکومت نے 36 اور 72 صفحات کے ای پاسپورٹس کے لیے فیسیں چند دن قبل مقرر کی تھیں۔ وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس کے اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے.
نوٹیفیکیشن کے مطابق 36 صفحات کے پانچ سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس نو ہزار روپے، ارجنٹ فیس 15 ہزار روپے، 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ کے لیے 22 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
72 صفحات کے پانچ سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16 ہزار 500، اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے ہو گی جبکہ 10 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 اور ارجنٹ فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔
فیس کی ادائیگی نیشنل بینک، موبائل ایپ، موبی کیش اور ایزی پیسہ سے بھی کی جا سکتی ہے۔
ای پاسپورٹ ایک جدید پاسپورٹ ہے جو قومی شناختی کارڈ جیسا نہیں بلکہ ایک کتابچے کے اندر چسپاں کارڈ ہے جس میں ایک مائیکرو چِپ لگی ہوتی ہے.
اس چِپ جس میں مسافر کا پاسپورٹ ڈیٹا اور بائیومیٹرک معلومات جیسا کہ فنگر پرنٹس اور تصویر سٹور ہوتی ہے۔ پاکستانی ای پاسپورٹ کی مائیکرو چِپ پولی کاربونیٹڈ صفحے پر لگی ہے جو اِس وقت دنیا میں سب سے محفوظ میٹریل سمجھا جاتا ہے.
وزارت داخلہ کے مطابق ای پاسپورٹ سے نہ صرف پاکستانی پاسپورٹ پر بھروسہ بڑھے گا بلکہ پاکستان کا تاثر ایک جدید قوم کے طور پر بھی اُبھرے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں