سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ بجٹ خسارے کو کم کرنے اور آمدن میں اضافے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے جبکہ حکومت کو معیشت کو مستحکم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے دباﺅ کا بھی سامنا ہے.
حکومت نے نئے بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد درآمد کی جانے والی پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں پر فکس ڈیوٹی اور ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیاہے جس سے گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے.
تفصیلات کے مطابق درآمد کی جانے والی 1800 سی سی تک پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں پر فکس ٹیکس اور ڈیوٹی2005 میں عائد کیا گیا تھا تاہم اب حکومت کی جانب سے یہ کیپ ہٹائے جانے پر گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ، جیسا کہ کسٹم حکام گاڑی کی حقیقی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیوٹیز اور ٹیکس عائد کر سکیں گے.
145