Government Central Model School 87

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ لاہور کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ : ایچ ایم فیاض پی این پی نیوز چینل لاہور
افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ لاہور کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
منعقد ہونے والی تقریب میں ایم پی اے میڈم سنبل ملک، پرنسپل سید عبدالواحد اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی
ایم پی اے میڈم سنبل ملک نے طلباء سے اپنے خطاب میں قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہم پاک فوج کے ساتھ متحد ہیں۔

پرنسپل سید عبدالواحد نے بھی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کی مذمت کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم اس سانحے کے ذمہ داروں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے سکول کے طلباء کو پاک فوج کے لیے غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔
اظہار یکجہتی کی اس ریلی نے سکول کمیونٹی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس میں پاک فوج کی بہادری اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں طلباء نے بھرپور شرکت کی، تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں طلبہ نے پاک فوج کے حق میں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف تقاریر کیں ۔
طلبہ نے بینرز آویزاں کیے اور مسلح افواج کی حمایت میں نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں