Good news for those involved in the UAE technology sector 146

متحدہ عرب امارات ٹیکنالوجی سیکٹر سے وابستہ افراد کے لیے خوشخبری

رپورٹ دبئ نمایندہ خصوصی محمد آصف خان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے معروف پروگرامرز کو تقریباً ایک لاکھ  گولڈن ویزے  دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائش کا آپشن ہے اور دنیا کے تمام حصوں میں بکھرے ہوئے مختلف شعبوں کے پیشہ ور افراد اس کی بہت زیادہ تلاش کرتے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں گولڈن ویزا دینے کی پیشکش اس وقت سامنے آئی ہے جب امارات کا مقصد خود کو ٹیک انویسٹمنٹ سینٹر میں تبدیل کرنا ہے۔امارات ڈیجیٹل معیشت کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہتا ہے، جس کی نمو گزشتہ دو دہائیوں کے دوران عالمی جی ڈی پی کے مقابلے میں تیزی سے دوگنی ہو گئی ہے۔ یہ ریمارکس دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) ورکشاپ کے دسویں ایڈیشن میں دیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں