بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
گلستان جوہر پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس عملہ کی بدمعاشیوں سے دکاندار، ریڑھی بان اور ہوٹل مالکان پریشانی سے دوچار، پولیس اہل۔کار زبردستی ہفتہ وار اور مہینہ کے دوران زبردستی بھتہ کے علاوہ ہوٹل مالکان سے دوپہر اور شام کا کھانا اور چائے زبردستی کھاتے اور پیتے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ان کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں اور زبردست اٹھا کر تھانے میں بند کر دیا جاتا ہے،یہ سلسلہ گلستان جوہر تھانہ کے “SHO” کی ملی بھگت سے گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے، حالانکہ ان پولیس اہلکاروں کو حکومت کی طرف دے معقول تنخواہ بھی دی جاتی ہے، پورس عملہ بد دیانتی پر چل رہا ہے، پولیس کا ٹووٹ بھتہ سول کپڑوں میں اکثر دیکھا جا سکتا ہے، دوپہر کے وقت یہ مفت خور پولیس اہل کار ہوٹلوں پر دیکھے جا سکتے ہیں، کیس ذمہ داران اہل کار اس ظلم کے خلاف اور اس کے تدارک پر اپنی توجہ دیں گئے؟.