مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دیں اور تاخیری حربہ استعمال نہ کریں.سپریم کورٹ 87

مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دیں اور تاخیری حربہ استعمال نہ کریں.سپریم کورٹ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشتوں کا تحریری ، تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا . جسٹس سید منصور علی شاہ نے چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا .

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وضاحت جاری کرتے ھوئے کہا کہ جن آزاد امیدواروں نے بیان حلفی جمع کروایا ان کی پارٹی نمائندگی اسی تاریخ سے طے ھو جائے گی اور اس کے بعد آنے والے کسی ایکٹ کا اطلاق ان ممبران پر نہیں ھو گا .
‏ہمارا فیصلہ بڑا کلئیر ھے ، الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ، اور یہ کسی صورت قابل قبول نہیں .

‏سپریم کورٹ نے بیان حلفی جمع کروانے کی تاریخ سے پاکستان تحریک انصاف کے 41 آزاد ارکان کو پاکستان تحریک انصاف کا ڈیکلیئر کر کے آئینی ترمیم کیلئے منحرف کرنے کے راستے بند کر دیئے .

سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ھے کہ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دیں اور تاخیری حربہ استعمال نہ کریں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں